نئے عمرہ سیزن میں سعودی وزارت الحج نے 27 لاکھ 16ہزار 858عمرہ ویزے جاری کر دئیے

  نئے عمرہ سیزن میں سعودی وزارت الحج نے 27 لاکھ 16ہزار 858عمرہ ویزے جاری کر دئیے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نئے عمرہ سیزن 1441 میں سعودی وزارت الحج نے10جنوری 2020ء تک 27لاکھ 16ہزار 858عمرہ ویزے جاری کر دئیے، پاکستان 5لاکھ68ہزار 536کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار،  انڈونیشیاء 5لاکھ5ہزار 217کے ساتھ دوسرے نمبر پر،بھارت2لاکھ92ہزار 822کے ساتھ تیسرے نمبر پر،  سعودی وزارت الحج کی طرف سے کی طرف سے کیے گئے ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق 22لاکھ 72ہزار 163عمرہ زائرین ائیر لائنز کے ذریعے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار 110عمرہ زائرین بسوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں،7ہزار299بحری جہاز کے ذریعے حرمین شریفین آئے ہیں اب تک کی رپورٹ کے مطابق مصر ایک لاکھ37ہزار 834کے ساتھ چوتھے نمبر پر،ملیشیاء ایک لاکھ24ہزار 951کے ساتھ پانچویں نمبر پر،ترکی94  ہزار 854کے ساتھ چھٹے،بنگلا دیش90ہزار 894کے ساتھ ساتویں،ایگریا89ہزار کے ساتھ آٹھویں،عرب  امارات 55ہزار 288کے ساتھ 9ویں،فلسطین48ہزار 951کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

ویزے

مزید : صفحہ آخر


loading...