پاکستان امریکہ دو طرفہ شراکت داری پائیدار بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے:اسد مجید

  پاکستان امریکہ دو طرفہ شراکت داری پائیدار بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے:اسد ...

  



واشنگٹن (آئی این پی)ا مریکہ میں پاکستانی سفیراسد مجید خان نے کہا ہے پاکستان امریکہ کیساتھ اپنے سات دہائیوں پر مبنی تعلقات کو انتہا ئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ خطے کے استحکام اور دو طرفہ شراکت داری کو پائیدار بنانے کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، تاریخی کرتار پور راہداری کا کھلنا خطے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے، کشمیری گزشتہ 160دن سے مکمل لاک ڈاؤ ن میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ ہفتہ کو سفارتخانے کے باقاعدہ آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت امریکہ بھر کی یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کے اعزاز میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیا،، موجودہ مختصر پروگرام اوز گڈ سنٹر فار انٹرنیشنل سٹڈیزمیں جاری ہے۔ اس دوران سفیر اسد مجید نے طلبہ کو پاک امریکہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی، پاکستان کے حوالے سے سفیر نے کہا پاکستان تزویراتی طور پر اقتصادی پوٹینشل رکھتا ہے اور پانچو یں بڑی آبادی کے طورپر یہ محلے وقوع اسے خطے میں کردار ادا کرنے اہمیت کا حامل بناتا ہے۔ پاکستان میں دنیا کے اہم مذہبی مقامات بھی مو جود ہیں۔ ہم نے پانچ جنوری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے حق خود ارادیت کا دن منایا تاہم یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے بھارت نے  مقبو ضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بنیادی حقوق دینے سے انکار کر دیا جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں انہیں یہ حق دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تقر یب میں اوز گڈ کے صدر اور شریک بانی شیلٹن ویلیمز اور ادارے کے فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

اسد مجید 

مزید : صفحہ آخر