بھٹو نے عوام کیلئے پھانسی چڑھنا  قبول کیا، مولابخش چانڈیو

 بھٹو نے عوام کیلئے پھانسی چڑھنا  قبول کیا، مولابخش چانڈیو

  



حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی کے سیکریٹری اطلاعات وسینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی سیاست کی اور عوام کیلئے قربانی دی، وہ بھی چاہتے تو ملک سے جاسکتے تھے لیکن انہوں نے اپنے عوام کے درمیان رہ کر پھانسی پر چڑھنا قبول کیا لیکن عوام سے بے وفائی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو عوامی لیڈر ہیں وہ بھی عوام میں ہروقت موجود رہتے ہیں۔وہ سندھی لینگوئج اتھارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع حیدرآبا دکے صدر صغیر قریشی، پاشا قاضی، احسان ابڑو، لیاقت شاہانی، میر یاسر تالپوراور دیگر بھی موجو دتھے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوامی نہیں ان کو عوامی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے بنائی جانے والی چیزیں پائیدار نہیں ہوتیں۔ان کا کوئی وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدا رمیں آتے ہی ایک کروڑ نوکریاں اور گھر دینے کی بات کی، یونیورسٹیاں، مرغی، انڈے دینے کی باتیں کی اور کہا جارہا تھا کہ اس سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا، انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ پروٹوکول نہیں لیں گے لیکن آہستہ آہستہ کہتے چلے گئے کہ ہم سے نوکریاں نہیں مانگو پھر انہوں نے پروٹوکول میں بھی اضافہ کردیا، گورنر ہاؤس گرانے کی بھی بات کی تھی اس پر بھی عمل نہیں ہورہا۔

مولابخش چانڈیو 

مزید : صفحہ آخر


loading...