موجودہ حکمرانوں کو بے نقاب کرنے کیلئے حکومت کا مدت پوری کرنا ضروری:جاوید ہاشمی

موجودہ حکمرانوں کو بے نقاب کرنے کیلئے حکومت کا مدت پوری کرنا ضروری:جاوید ...

  



ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ یہ لوگ اچھی طرح بے نقاب ہو ں، ان کے پاس کوئی ویژن، پالیسی نہ ہی قومی خدمت کا منصوبہ ہے، سوائے جھوٹے نعروں جذباتی تقاریر اور دھمکیوں کے یہ لوگ جمہوری ا قدار بھی بھول چکے ہیں، میں نے ساری زندگی ملک وقوم کی خدمت جمہوریت کی بقاء قومی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی سے خصوصی ملاقات میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اشرف قریشی نے عوامی مشکلات پریشانیوں،نئی مہنگائی پر لوگوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر جاوید ہاشمی نے پیرصاحب پگاڑا کی برسی کے حوالے سے کہا پیرپگاڑا بہت بڑے عظیم لیڈر روحانی رہنما تھے، آپ نے باعزت باحوصلہ باہمت اصولوں پر زندگی گزاری۔ ان جیسی قیادت اور شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، محمد اشرف قریشی نے اس مو قع پر بتایاحکومت نے ادارے گروپ اور مافیاز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔وہ عوام کی گردن دبوچے یا کاٹ دے انہیں اپنے ملک وقوم کی کو ئی پروا نہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کے مسائل حل کرانے میں مصروف ہیں۔ ملاقات میں ملک تاج احمد خواجہ حبیب ساجدبلوچ بھی موجود تھے۔

جاوید ہاشمی 

مزید : صفحہ آخر


loading...