ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈی جی پی آر ارشد سعیدچاہ میراں قبرستان میں سپرد خاک

 ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈی جی پی آر ارشد سعیدچاہ میراں قبرستان میں سپرد خاک

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈی جی پی آر و ایم ڈی  جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ارشد سعید قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ان کو چاہ میراں قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور،ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،ای ڈی الحمرا اطہر علی خان،سابق پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز،طاہر جمیل اور ڈی جی پی آر کے دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ ارشد سعید نے سروس کے دوران مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کی محکمہ کے لئے گراں قدر خدمات کویاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بطور ڈائریکٹر اشتہارات و پریس لازفرائض انجام دیئے۔

 ارشد سعید

مزید : صفحہ آخر