یورو آئل اپنے کسٹمرز کو معیاری فیول فراہم کرے گا، عدنان ناصر

 یورو آئل اپنے کسٹمرز کو معیاری فیول فراہم کرے گا، عدنان ناصر

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) یورو آئل کمپنی کے چیئرمین عدنان ناصر نے کہا ہے کہ یورو آئل اپنے کسٹمرز کو بہترین اور معیاری فیول کے ساتھ ساتھ بہترین کسٹمر سروس بھی دے گا اورجلد اس کا شمار پاکستان کی بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز میں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزجوہر ٹاؤن لاہور میں یورو آئل کے پہلے پٹرول پمپ کے افتتاح پر کیا۔ تقریب میں یورو آئل کی مینجمنٹ سے عمر مجیب شامی، عثمان شامی، سہیل احمد، مہر ناصر اور شیخ عطاالرحمن نے شرکت کی۔ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سہیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یورو آئل نے اپنے سفر کا آغاز کر لیا ہے اور اب یہ سفر نہیں رکے گا۔ سہیل احمدنے سال 2020میں 300سے زائد پٹرول پمپ کھولنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان کے ہر بڑے شہر میں ہر شاہراہ پر یورو آئل کے سٹیشن نظر آئیں گے۔

عدنان ناصر

مزید : صفحہ آخر


loading...