عمران خان کی قیادت میں کوئی پاکستان کو ڈومور کانہیں کہہ سکتا،شوکت یوسفزئی

عمران خان کی قیادت میں کوئی پاکستان کو ڈومور کانہیں کہہ سکتا،شوکت یوسفزئی

  



پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے میں پاکستان مصالحتی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ وہ کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کوئی ملک پاکستان کو ڈومور نہیں کہہ سکتا۔ چترال سے شندور تک سڑک کے لئے صوبائی حکومت نے 15 ارب 75 کروڑ  روپے اور چترال میں 15 پولو گراونڈز سمیت ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے فنڈ کی منظوری دی ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے چترال کی بہت اہمیت ہے سیاحت کے فروغ کے لیے چترال کی ترقی ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرکائیوز اینڈ پبلک لائبریری پشاور میں منعقدہ تقریب ''چترال کلچر اینڈ کھپوڑ ڈے'' سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سمیت انجمن ترقی کھوار کے نمائندوں، دانشوروں اور چترال کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے چترال کے ساتھ انصاف نہیں کیا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز رکھا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چترال میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3 ارب، چترال کی بیوٹیفیکیش کے لیے 37 کروڑ، کیلاش کے لیے 4 ارب، چترال تا شندور روڈ کے لیے 15 ارب اور پولو کھیل کو مزید ترقی دینے اور دنیا کو دکھانے کے لیے چترال میں 15 پولو گراؤنڈز سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ 

شوکت یوسفزئی

مزید : صفحہ آخر