زینب الرٹ،بچوں سے بد اخلاقی پر دو گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری،تین ماہ کے اندر سزا ہوگی

زینب الرٹ،بچوں سے بد اخلاقی پر دو گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری،تین ماہ کے اندر ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) زینب الرٹ، عدالت بچوں سے زیادتی کے ملزموں کو تین ماہ کے اندر سزاسنائے گی۔دو برس قبل قصور شہر میں بداخلاقی کا نشانہ بن کر قتل ہونے والی ننھی زینب کے نام پر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے زینب الرٹ کے نام پر بل کی منظوری کے بعد بچوں کے اغوا،قتل اور زیادتی کرنے والے مجرمان کو دو گھنٹے میں گرفتار کرنے کے ساتھ ایسے افراد کو عدالت تین ماہ کے اندر عمر قید کی سزا یا پھر سزائے موت سمیت دو کروڑ روپے جرمانے کی سزاسنائے گی۔یہ بل گزشتہ روز قصور کی ننھی زینب کی دوسری برسی کے دن قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا اور اسے تمام جماعتوں کی متفقہ رائے سے منظور کیا گیا ہے۔جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے  1099 ہیلپ لائن نمبر بھی قائم کیا گیا ہے۔

ٓزینب الرٹ، سزا

مزید : صفحہ آخر


loading...