سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کردیاگیاہے۔یہ درخواست میاں آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کم ہوئیں مگر پاکستان میں مسلسل اضافہ جاری ہے،پیٹرول ستمبر 2018 ء میں 92 روپے لیٹر تھا اسی ریٹ پر فراہم کیا جائے، حکومت عوام سے لگ بھگ اناسی ہزار کروڑ سالانہ پیٹرول ٹیکس لے رہی ہے، حکومت کا پورا بجٹ 59000 کروڑ روپے ہے تو باقی پیسہ کہاں جا رہاہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملک بھر میں تمام مصنوعات و اشیا ء کی قیمتوں کے تعین کے لئے فیڈرل ٹریڈ کمیشن مقرر کیا جائے۔
اضافہ چیلنج