حمزہ شہباز ضمانت کی درخواستوں کی سماعت، ہائیکورٹ کابنچ تبدیل

 حمزہ شہباز ضمانت کی درخواستوں کی سماعت، ہائیکورٹ کابنچ تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا لاہورہائی کورٹ کابنچ تبدیل ہوگیاہے،اب مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی اور مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد پرمشتمل ڈویژن بنچ کل 13جنوری کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔18دسمبر کو مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حمزہ شہباز کی نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر 13جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیاتھا۔ لاہورہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے نیب مقدمات کی سماعت کیلئے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیاہے،مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی اور مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد پرمشتمل اس احتساب بنچ کی 13جنوری کی پیشی فہرست میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں کو بھی شامل کیاگیاہے۔
بنچ تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -