اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے،سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں:سردار مسعود خان

اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے،سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے ...

  



لاہور(این این آئی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہلی سے بہت سے سفیروں کو کشمیر لے کر آیا تھا لیکن انہیں کشمیر کی صورتحال پر مس گائیڈ کیا گیا،بھارت کشمیر کی ایک خاص شکل دکھانے کی کوشش کر رہا ہے،اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آزاد کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت خود کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے، 161 دن سے لاک ڈاؤن ہے،بین الاقوامی قانون کے مطابق کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر کشمیر کا ساتھ دیا ہے،بھارت کے ظلم کو روکا نہ گیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔، سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرے، سفارتکاری اس لیے کی جاتی ہے تاکہ ہتھیار نہ اٹھانا پڑے،ہم اب بھی سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

سردارمسعود خان

مزید : صفحہ آخر


loading...