پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کی آواز، 91فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا:وزیر اعظم آفس

  پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کی آواز، 91فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا:وزیر اعظم ...

  



اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کیا گیا پاکستان سٹیزن پورٹل ملک بھر میں شکایات کے ازالے کا سب سے موثر ذریعہ بن گیا۔91فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔ زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پورٹل پررجسٹرڈ ہیں۔وزیراعظم آفس سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 13لاکھ 97ہزار537 لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، جن میں 48ہزار 349طلبہ، 34 ہزار 995 کاروباری افراد، 33ہزار 277 انجینئرز، 20 ہزار 25 سرکاری ملازم رجسٹرڈہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق پورٹل پر14ہزار437اساتذہ، کارپوریٹ سیکٹر سے14ہزار 579، مسلح افواج سے9ہزار542افراد رجسٹرڈ ہیں۔ اسی طرح8ہزار816ڈاکٹر،6ہزار841سماجی کارکن،46ہزار16 وکلا،29ہزار90سینیرسٹیزنز،26ہزار15سیاسی کارکن،2ہزار309صحافی اور1ہزار695این جی اوز میں کام کرنیوالے افراد رجسٹرڈ ہیں۔15لاکھ52ہزار529شکایات اندرون ملک، 94 ہزار 880شکایات بیرون ملک سے موصول ہوئیں۔5ہزار636شکایات غیر ملکیوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔ سب سے زیادہ 7 لاکھ 26 ہزار 133 شکایات پنجاب سے موصول ہوئیں۔وفاقی حکومت سے متعلق5لاکھ64ہزار207شکایات ملیں،خیبرپختونخوا سے2لاکھ ایک ہزار177شکایات موصول ہوئیں۔1لاکھ89ہزار225حل ہوئیں۔ بلوچستان سے سب سے کم شکایات 15 ہزار 316 موصول ہوئیں۔سندھ سے1لاکھ37ہزار946شکایات موصول ہوئیں،86ہزار404کا ازالہ کردیا گیا۔11ہزار151شکایات صحافیوں نے درج کرائیں،10ہزار203شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ماحولیات اورجنگلات سے متعلق 18 ہزار 400 شکایات موصول ہوئیں۔ ایف بی آر سے متعلق 4 ہزار 624، ڈیزاسٹر ایمرجنسی سے متعلق 3 ہزار 194، تخفیف غربت اورسماجی بہبود کے محکمے سے متعلق 573، بینکنگ سے متعلق 414 اور ایس ای سی پی سے متعلق 277 شکایات موصول ہوئیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سب سے زیادہ 93 ہزار 836 شکایات کاازالہ کیا گیا۔

شکایات ازالہ

مزید : صفحہ آخر