بعض سیاستدان  پوائنٹ سکورنگ کیلئے مذہبی عقائدکو بنیاد بناتے ہیں، اسدقیصر

بعض سیاستدان  پوائنٹ سکورنگ کیلئے مذہبی عقائدکو بنیاد بناتے ہیں، اسدقیصر

  



 اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ بعض سیاستدان سیاسی سکورنگ کیلئے مذہبی عقائدکوبنیادبناتے ہیں مگر وہ خاطر جمع رکھیں کہ حضورپاک ﷺ کے قبرمبارک کی خاک کے مقابلے میں دنیاوجہان کوخس کے برابرسمجھتے ہیں،سیاسی مخالفین کومذہبی کارڈاستعمال کرنے کی بجائے موجودہ حکومت اورماضی کی حکومتوں کاموازنہ کرکے پھربات کرلینی چاہئے،الحمداللہ ہم حقیقی عاشق رسولﷺ ہیں، ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام کوسختی کاسامناہے، آج کی مہنگائی،بیروزگاری سمیت دیگرمسائل کاپیش خیمہ ماضی کی غلط پالیسیاں تھیں، گزشتہ35سالوں کی پالیسیاں اب منفی اثرات مرتب کررہی ہیں مگرانشا اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیروزگاری اورمہنگائی سمیت دیگربحرانوں کی دلدل سے کشتی پارکرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے حلقہ  صوابی میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتا ح کے موقع پر کیا۔ 69ملین روپے کی لاگت سے بلال مسجد سے وایاشگئی تک 4کلومیٹرسمال نہر، 24 ملین روپے کی لاگت سے1.4کلومیٹر درہ برج سے پنج پیرروڈ،18.803 ملین روپے کی لاگت سے نرئی لارسے زندئی پنج تک1.2 کلومیٹر روڈ،10.332ملین روپے کی لاگت سے مین روڈ جہانگیرہ سے درہ ویلج تک 1.5کلومیٹرروڈ،5.8ملین روپے کی لاگت سے ایک کلومیٹر پنج پیرمیرہ روڈ جبکہ 9.7ملین روپے کی لاگت سے ایک کلومیٹرمین پنج پیرروڈ،3ملین روپے کی لاگت سے جمال آبادجنازگاہ اور3ملین روپے کی لاگت سے جنید پنج پیرجنازگاہ ا افتتاح  کیا گیا ہے پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ صوابی کے عوام کوپاکستان تحریک انصاف نے نمائندگی دی صوابی کے غیورعوام کوکبھی نہیں بھولیں گے، صوابی کے عوام کی فلاح وبہبود،علاقے کی ترقی اورآنے والی نسل کیلئے جن منصوبوں کاآغازکیاہے ان کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

اسدقیصر

مزید : صفحہ آخر