جنوبی وزیرستان،تباہ شدہ املاک کی تعمیر نو 390مالکان میں 15کروڑ کے چیک تقسیم
جنوبی وزیرستان (آن لائن)قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں معاوضہ کے چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں 15کروڑ 15لاکھ 20ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں 390چیک تقسیم کئے گئے۔جس میں 372مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں فی مکان چار لاکھ روپے کے حساب سے 14کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔ جزوی تباہ شدہ مکانات کے 17 مالکان میں 27لاکھ 20ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر اللہ نور خان نے پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں چیک تقسیم کئے۔اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی نے اس موقع پر بتایا کہ اتوار کے روز تحصیل سراروغہ سے تعلق رکھنے والے جبکہ سوموار 13جنوری کوتحصیل مکین کے متاثرہ افراد میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضہ کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔
چیک تقسیم