سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا سلام آباد (آن لائن)سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا 25 نومبر 2019 کا فیصلہ قانون کے منافی ہے اس لیے کالعدم قرار دیا جائے،سانحہ ساہیوال کیس میں استغاثہ کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہے،استغاثہ کی کمزوری کی وجہ سے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی گئیں،ٹرائل کورٹ کی جانب سے شواہد کا ٹھیک جائزہ نہیں لیا گیا، کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بھی خامیاں موجود ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے ساہیوال واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر استغاثہ کو بے خوف و خطر کیس کی پیروی کی ہدایت دینے سمیت سپریم کورٹ کیس کی اہمیت کے پیش نظر آرٹیکل 184(3) کے تحت مناسب حکم جاری کرے۔
فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -