محکمہ موسمیات کی ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج بارش کی پیشگوئی

  



لاہور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا ہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج (اتوار) سے بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغرب سے آنے والا شدید بارشوں کا نظام بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے اور گوادر، کیچ، پنجگور، کوئٹہ، مستونگ اور قلات کے اضلاع میں اس عرصے کے دوران شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔ترجمان نے کہاکہ بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اس عرصے کے دوران پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات

مزید : صفحہ آخر


loading...