صحت انصاف کا رڈ پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام ہے:یاسمین راشد

صحت انصاف کا رڈ پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام ہے:یاسمین راشد

  



شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تحصیل کونسل ہال کمپنی باغ شیخوپورہ میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ سکیم سے صوبہ پنجاب کے 72 لاکھ گھرانوں کے 3 کروڑ20 لاکھ افراد مستفید ہونگے۔اور ایک صحت انصاف کارڈ سے7 لاکھ20 ہزار روپے تک علاج و معالجے کے ساتھ ساتھ لانے اور لے جانے کی سہولیات میسر ہونگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 70 ہزار معذور افراد اور 30 ہزار تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بھی صحت انصاف کارڈ دیے گیے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عمر آفتاب ڈھلوں رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری،سیکرٹری ہیلتھ کئیر پنجاب نبیل اعوان،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل واصف بشیر کھوکھر،اسسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ڈیزسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا شہریوں کی فلاح و بہبود کی طرف انقلابی قدم ہے اور غریبوں کے لیے امید کی کرن،انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے گر جانے والے مستحقین کیلیے حکومت پاکستان کا تحفہ ہے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے مستحق شہریوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔واضح رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں ایک لاکھ 70 ہزارافراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف شہریوں کو روزگار۔تعلیم اور صحت کہ سہولیات فراہم کرنے کے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور صرف ایک سال میں محکمہ صحت پنجاب میں 26 ہزار افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں اور رواں برس بھی مزید افراد کومیرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی۔

 یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر


loading...