بھارت کا پاکستان کے راستے 60افغان دہشتگردوں کی مقبوضہ کشمیر آمد کا الزام

بھارت کا پاکستان کے راستے 60افغان دہشتگردوں کی مقبوضہ کشمیر آمد کا الزام

  



نئی دہلی(آئی این پی)نئی دہلی حکومت نے پاکستان پر الزام تراشی کا نیا دور شرتوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے راستے افغان دہشتگردوں کو بھارت اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر بھیجا جا رہا ہے اس لئے پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، افغان دہشتگردوں کا مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونا امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارتی حکومت سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں پاک بھارت سرحد کو سٹیل باڑ لگا کر محفوظ بنانے کا عمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے پاکستان پر الزام تراشی کا نیا دور شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے راستے افغان دہشتگردوں کو بھارت اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر بھیجا جا رہا ہے اس لئے پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 60کے قریب جنگجو ؤں کو بھارت میں داخل کیا جا چکا ہے۔

بھارت/ الزام

مزید : صفحہ اول