بھارت پر آر ایس ایس کا شدت پسند نظر یہ غالب آچکا:عمران خان

بھارت پر آر ایس ایس کا شدت پسند نظر یہ غالب آچکا:عمران خان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ارب سے زائد کی آبادی والے جوہری ملک پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظرئیے کا قبضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹویٹ کے دوران انہوں نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کا ایک آرٹیکل بھی شیئر کیا۔اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ارب سے زائد کی آبادی والے جوہری ملک پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظریے کا قبضہ ہے، آر ایس ایس نظریے کی بنیاد مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف نفرت اور ہندو بالادستی ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر آیا، خونریزی کا باعث بنا۔اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کوئٹہ کے دھماکے کی مذمت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ اسکے ساتھ صوبائی حکومت کو زخمیوں کاعلاج معالجہ یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔

وزیراعظم عمران خان

مزید : صفحہ اول