عمان کے سلطان قابوس بن سعید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،ہیثم بن طارق نئے سلطان متنخب

عمان کے سلطان قابوس بن سعید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،ہیثم بن طارق نئے ...

  



مسقط (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)عمان کے سلطان قابوس بن سعید انتقال کر گئے، عمان کے سرکاری ٹی وی پبلک چینل نے ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہی دربار سوگ کا اعلان کرتا ہے تمام سرکاری اور نجی شعبے کی سرگرمیاں تین روز تک معطل رہیں گی جبکہ سرکاری پرچم اگلے چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔عمان کی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلطان قابوس نے لگ بھگ نصف صدی تک عمان پر حکمرانی کی اور وہ 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کاتخت سنبھالاتھا اور ان کے دورمیں عمان نے ترقی کی منزلیں طے کیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہورتھے۔ سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمارتھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔مسقط کی جامع مسجد میں سلطنت آف عمان کے سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعدا د شریک ہوئی۔دوسری طرف شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا، عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناؤکرنیکامجازہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچناؤنہ ہو تو پھر اعلی حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔ تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور  شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور شہباز شریف نے اومان کے سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطان قابوس نے اپنے دور اقتدار میں اومان کو بے پناہ ترقی دی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر میں اومان کی ترقی سلطان قابوس کی کاوشوں کا ثمر ہے،اومان اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گیا،للہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور شاہی خاندان اور اومان کے عوام کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

 سلطان قابوس

مزید : صفحہ اول


loading...