کوئٹہ دھماکہ،شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ ادا،شہر کی فضا سوگوار

کوئٹہ دھماکہ،شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ ادا،شہر کی فضا سوگوار

  



کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹا ون کے علاقے غوث آباد میں کل رات کے دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایس ایچ او کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاون تھانہ میں درج کرایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد شہر کی تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی،شہر بھر کی فضا سوگوار رہی، نماز جنازہ میں وزیر داخلہ، آئی جی ایف سی، پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسجد میں دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے تھے، سیٹلائٹ ٹان کی مسجد میں نماز مغرب کے دوران دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام مسجد بھی شہید ہوئے تھے، جب کہ 19 افراد زخمی ہو گئے تھے، جو سول اسپتال میں زیر علاج ہیں، شہید افراد میں سے 6 کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

کوئٹہ دھماکہ/ مقدمہ درج

مزید : صفحہ اول


loading...