بھارت، متنازع شہریت ایکٹ نافذالعمل

بھارت، متنازع شہریت ایکٹ نافذالعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزارت داخلہ امور نے متنازع شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہریت (ترمیمی) ایکٹ کی شقوں کا اطلاق 10 جنوری سے شروع ہوچکا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری انیل ملک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا 10 جنوری 2020 سے مذکورہ ایکٹ کی دفعات نافذ العمل ہونگی۔خیال رہے کہ بھارت کی لوک سبھا اور راجیا سبھا نے متنازع شہریت ترمیمی بل منظور کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں خصو صاً ریاست آسام میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں 9 جنوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو متنازع شہریت قانون کے نفاذ پر سخت احتجاج کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا آسام کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا تھا۔یاد رہے متنازع قانون کیخلاف پر تشدد مظاہروں میں کم از کم 25 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت متنازع ایکٹ

مزید :

صفحہ اول -