ووٹرز کی آگاہی کیلئے ملک بھر میں   24 ہزار ڈسپلے سنٹر، مراکز قائم

 ووٹرز کی آگاہی کیلئے ملک بھر میں   24 ہزار ڈسپلے سنٹر، مراکز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کی آگاہی کیلئے تمام صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔جاری مراسلے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام قومی اداروں کو ووٹرز آگاہی مہم میں تعان کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں 24 ہزار ڈسپلے سنٹرز، معائنہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن موبائل کمپنیوں کے ذریعہ سے ووٹرز کو فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے حوالہ سے پبلک سروس میسج جاری کریں۔سیکریٹری کیبنٹ ڈویڑن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع،ملازمین کو مقرر کردہ آخری تاریخ کے بارے میں آگاہ کریں۔قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز کی تمام ضروری معلومات قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر ز اور ممبران کو فراہم کی جائیں۔ ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز24 جنوری 2020 تک اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔
ووٹرز ہدایت

مزید :

صفحہ اول -