خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:ترک وزیر خارجہ

    خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:ترک وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولونے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دلخراش واقعے پر ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد ترکی نے خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی پاکستانی کاوشوں پرمکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ میولوت چاوش اولو نے ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے آئندہ دورہ ایران، سعودی عرب، امریکا سے آگاہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران ترک وزیرخارجہ نے اپنے حالیہ دورہ عراق سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو آگاہ کیا، دوران گفتگو مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ترک وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -