پاکستان ادلا بدلی کر لے،بی جے پی رہنماء کا بھارتی متنازعہ شہریت بل کی نقل کا مشورہ
نئی دہلی(آئی این پی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز وکرم سینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی شہریت کا قانون لانا چاہیے، پاکستان ادلا بدلی کرلے جو ہندو وہاں تکلیف میں ہیں ان کو بھارت بھیج دیں اور بھارت کے مسلمانوں کو پاکستان میں شہریت دے دی جائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز وکرم سینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی شہریت کا قانون لانا چاہیے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز وکرم سینی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ اپنے ملک میں شہریت کا قانون نافذ کرے اور جو مسلمان بھارت میں متنازع شہریت کا شکار ہورہے ہیں ان کو پاکستان میں شہریت دے دی جائے۔وکرم سینی نے کہا کہ بھارت میں جو مسلمان شہریت کی وجہ سے ظلم برداشت کر رہے ہیں وہ اگر چاہیں تو پاکستان جا سکتے ہیں ان کو کوئی نہیں روک رہا۔بی جے پی کے قانون ساز نے کہا کہ پاکستان ادلا بدلی کرلے جو ہندو وہاں تکلیف میں ہیں ان کو بھارت بھیج دیں اور بھارت کے مسلمانوں کو پاکستان میں شہریت دے دی جائے۔دوسری جانب بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ایک درجن سے زائد ریاستوں نے اس قانون پر عمل درآمد سے انکار کردیا ہے، جن میں ریاست مہاشٹرا، دہلی، جھارکھنڈ، بہار، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، اوڑیسہ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، راجستھان اور پدو چیری شامل ہیں۔
مشورہ/مظاہرے