امریکہ کا پاکستان سمیت پولیو سے متاثر ایشیائی ممالک کیلئے سفری انتباہ

امریکہ کا پاکستان سمیت پولیو سے متاثر ایشیائی ممالک کیلئے سفری انتباہ

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکہ نے پولیو کے حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کیلئے سفری انتباہ (لیول 2 ٹریول الرٹ)جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹریول الرٹ کے تحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نافذ پابندیوں کی مدت کے دوران بالغ افراد کیلئے پولیو کی لائف ٹائم بوسٹر ڈوز لازمی قرار دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ امریکہ نے اپنی وفاقی ایجنسی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی) کی تجاویز پولیو سے متاثر ممالک کے مسافروں کیلئے نئی ہدایا ت جاری کی ہیں تاکہ وائرس کو دیگر ریاستوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔امریکہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تجویز دی کہ ان ممالک کیلئے شہریوں اور طویل المدتی مسافروں (4 ہفتے یا اس سے زائد) کو ملک چھوڑنے سے قبل پولیو ویکسی نیشن کا ثبوت دیکھانے کی ضرورت ہے، ان ممالک کے سفر سے قبل وہ بالغ افراد جو بچپن میں معمول کی پولیو ویکسین مکمل کرچکے ہیں انہیں پولیو ویکسین کا ایک لائف ٹائم اڈلٹ بوسٹر ڈوز دیا جائیگا۔ایشیا کے 8 ممالک میں پولیو کے کیسز میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، چین، برما، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاپوا نیو گنی اور فلپائن شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو وائرس کی معدوم قسم ویکسین ڈیرائیوڈ پولیو وائرس ٹائپ 2 (سی وی ڈی پی وی 2) اور وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو1) کے کیسز سامنے کے بعد سفری پابندیوں میں توسیع کردی تھی۔امریکی ٹریول الرٹ 2 کے مطابق سی ڈی سی نے تجویز دی کہ ان ممالک کا سفر کرنیوالے تمام افراد کی مکمل ویکسین کی جائے۔وہ بالغ افراد جنہیں بچپن میں پولیو ویکسین دی گئی انہیں پولیو ویکسین کا اضافی(سنگل) لائف ٹائم بوسٹر ڈوز دیا جانا چاہیے۔الرٹ میں کہا گیا کہ بچپن میں آپ کو پولیو ویکسین دی گئی ہو یا اس سے قبل پولیو سے بیمار ہوئے ہوں آپ کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ایک بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

امریکی سفری انتباہ

مزید : صفحہ اول