امریکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر، ایلس ویلز

  امریکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر، ایلس ویلز

  



 واشنگٹن (آئی این پی)امریکی نائب معاون سیکرٹری ایلس ویلز نے کہاہے امریکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر ہے، مقبو ضہ کشمیر میں کشمیری سیاسی قیادت اورشہریوں کی حراست، انٹرنیٹ پر پابندیوں پر بھی تشویش ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں امریکی نائب معاون سیکرٹری نے کہاہے امریکہ کا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر ہے،امریکی دفترخارجہ کے بیوروبرائے جنوبی،وسطی ایشیا ئی امور نے کہاامریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری سیاسی قیادت اورشہریوں کی حراست، انٹرنیٹ پر پابندیوں پر بھی تشویش ہے۔ایلس  ویلزنے کہا بھارت میں امریکی سفیر،دیگرسفارتکاروں کے حالیہ دورہ جموں کشمیرکاقریبی جائزہ لے رہے ہیں۔

ایلس ویلز

مزید : صفحہ اول


loading...