سانحہ پی آئی سی، ڈاکٹروں اور کلاء کے مابین باضابطہ صلح جلد متوقع

سانحہ پی آئی سی، ڈاکٹروں اور کلاء کے مابین باضابطہ صلح جلد متوقع

  



لاہور(جاوید اقبال)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کے حملے کے بعد اہم حلقوں نے دونوں جانب زبان بندی کروادی ہے جس کے باعث دونوں اطراف نے چپ سادھ لی ہے،تاہم اہم حلقے دونوں گروپوں میں صلح کروانے کیلئے متحرک ہیں جس میں انہیں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وکیلوں کیخلاف درج کروائے گئے مقدمات کو دیکھنے کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے اٹھا لی ہے اور ڈاکٹروں کو خاموش کروا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت جو خود بھی قانون دان ہیں کو وکلاء کے اعلیٰ حلقوں نے اس بات پر راضی کر لیا ہے کے حکومت وکلاء سے نرم رویہ اپنائے گی جس پر وزیر قانون نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے وکلاء کی زبان بندی کروائیں اور معاملے کو فی الحال ٹھنڈا ہونے دیا جائے۔معاملہ ٹھنڈا ہونے پر صلح کروا دی جائے گی، جب وکلاء ٹھنڈے ہو جائیں گے تو ڈاکٹر بھی ٹھنڈے ہو جائیں گے،دوسری طرف سینئر ڈاکٹرز نے اپنے جونیئر ڈاکٹرز کی بھی زبان بندی کروادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں دونوں فریقین صلح پر آمادہ ہو جائیں گے جس سے یہ قصہ ختم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر، وکلاء صلح

مزید : صفحہ اول


loading...