سلیمانی کے قتل کے روز ایک اور سینئر ایرانی کمانڈر پر ناکام حملے کا انکشاف

سلیمانی کے قتل کے روز ایک اور سینئر ایرانی کمانڈر پر ناکام حملے کا انکشاف

  



واشنگٹن(آئی این پی)  امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملہ کیا جو ناکام ہوگیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر یمن میں حملہ کیا گیا جو ناکام ہوگیا۔امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ عبدالرضا شہلائی پر فضائی حملہ کیا گیا لیکن امریکا کا یہ مشن ناکام ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کے انکشاف پر پینٹاگون نے انتہائی مخصوص آپریشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یمن دہشت گردوں اور امریکا کے دیگر دشمنوں کے لیے محفوظ مقام ہے، ہم نے 2 جنوری کو یمن میں فضائی حملوں کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن امریکی محکمہ دفاع خطے میں ہونے والے مبینہ آپریشنز پر بات نہیں کرتا۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر الزام لگایا کہ وہ امریکی شہریوں اور عراق میں امریکی اتحادی فوجیوں سمیت دنیا بھر میں امریکی اتحادیوں کے طویل قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔

حملہ / انکشاف

مزید : صفحہ اول


loading...