وزیر خارجہ آج ایران کل سعودی عرب جائیں گے

 وزیر خارجہ آج ایران کل سعودی عرب جائیں گے

  



 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے بعد آج تہران جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر آج ایران کا دورہ کریں اورایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 13جنوری کو ریاض جائیں گے، سعودی وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر مشاورت کریں گے۔

 وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول