بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری،ایک شخص شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری،ایک ...

  



کھوئی رٹہ (آن لائن)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرکھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پربلا اشتعال گولہ باری سے ایک شخص شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے علاقوں پھلنی راجدانی ٹھنڈی کسی ندی سوہانہ کی سویلین آبادی کو بھارتی فوج  کی جانب سے نشانہ بنایا گیا گولہ باری سے ایک مقامی شخص محمد اشتیاق ولد محمد مشتاق عمر 24 سال قوم گجر ساکن ندی سوہانہ پیٹ میں شیل لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پاک آرمی نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی مورچوں کو تباہ کردیا جبکہ متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ 

 بھارتی فوج/فائرنگ

مزید : صفحہ اول


loading...