ترجمان ایف بی آر کی شبرزیدی کے وزیر اعظم اور مشیر خزانہ سے اختلافات کی تردید 

ترجمان ایف بی آر کی شبرزیدی کے وزیر اعظم اور مشیر خزانہ سے اختلافات کی تردید 

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان ایف بی آر نے  چیرمین شبرزیدی کے وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی 19جنوری تک رخصت پر ہیں اور 20جنوری کو تاجر کنونشن میں شرکت کریں گے۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے شبر زیدی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیر مین ایف بی آر شبرزیدی کے وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی 19جنوری تک رخصت پر ہیں۔ شبرزیدی معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں ہیں۔ وہ 20جنوری کو اسلام آباد میں تاجرکنونشن میں شریک ہونگے۔ وزیراعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں 

  تردید 

مزید : صفحہ اول


loading...