آرمی ایکٹ کی منظوری فوج نہیں ملکی مفادات کی اہمیت کا مظہر، چودھری شجاعت

آرمی ایکٹ کی منظوری فوج نہیں ملکی مفادات کی اہمیت کا مظہر، چودھری شجاعت

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے آرمی ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ملکی مفادات کو اہمیت دینے کی خواہشات کا مظہر ہے۔ انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا آرمی ایکٹ کے پاس ہونے پر عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس کیا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے، یہ پوری گورنمنٹ اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیر غور آنیوالی ہر پروپوزل میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں اور اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں۔ انکامزیدکہنا تھا آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا یہ امر افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عنا صر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی اور مجھے امید ہے قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائیگا خواہ وہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا جائے یا حکومت کی جانب سے۔

چودھری شجاعت

مزید : صفحہ اول