نواز شریف نے80ایم این ایز کے ووٹ بیچ کر این آر او لیا، اعتزاز

نواز شریف نے80ایم این ایز کے ووٹ بیچ کر این آر او لیا، اعتزاز

  



لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے ارکین قومی اسمبلی کے ووٹ فروخت کیے، نواز شریف نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دیکر این آر او کیا، عمران خان کہتے رہے کہ این آر او نہیں دوں گا مگر اب دے دیا، نوازشریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی، ن لیگ کے قائد نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا، پیپلز پارٹی بھی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، بلاول کی قابلیت میں کوئی شک نہیں، ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلزپارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے۔ ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا جن بھارتیوں نے مسلمانوں کاساتھ دیا، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، بھارت کی اکثریتی آبادی مودی کاہاتھ روکناچاہتی ہے۔اعتزازاحسن کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہنا تھا کہ 150دن سے زائدہوگئے بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیولگارکھاہے، بھارتی عوام اس ظلم کیخلاف کھڑی ہے۔پی پی رہنما نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سے سویلین بالادستی کبھی نہیں رہی، آج بھی عمران خان کہتا ہے این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے ووٹ فروخت کردیے، ایم این ایز اور سینیٹرز کو پیش کردیا گیا، اس کی قیمت لگائی گئی، بلاول بھٹو نے بھی مسئلہ اٹھایاکہ بل میں ترامیم ہوں، میاں صاحب نے اتنازور دار خط لکھا کہ خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی۔

اعتزاز احسن

مزید : صفحہ اول