خورشید شاہ کی باقاعدہ ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  خورشید شاہ کی باقاعدہ ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سیدخورشید شاہ کی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی جس کو عدالت عالیہ نے سکھر بینچ کو ریفر کردیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی دی گئی ضمانت کو برقرار رکھا جائے۔سید خورشید احمد شاہ کے وکیل مکیش احمد کارڑا نے ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر کردی ہے تاہم عدالت عالیہ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر اسے سندھ ہائی سکھر بینچ کو ریفر کردیا ہے درخواست میں خورشید شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت دی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا ہے اس لیے ان کی باقاعدہ طور پر ان کی ضمانت دی جائے۔احتساب عدالت سے ضمانت کی منظوری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں نیب کی درخواستیں پہلے ہی قابل سماعت ہیں جن میں سے نیب کی ریفرنس کی سماعت 17 جنوری اور ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت 16 جنوری کو ہوگی۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -