اپوزیشن کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم،اداروں کا استحکام اولین ترجیح،فواد چوہدری

  اپوزیشن کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم،اداروں کا استحکام اولین ترجیح،فواد ...

  



لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ قومی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین تر جیح ہے،حکومت نیب آرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے تمام فریقوں کیساتھ مشاورت کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حزب اختلاف کی طرف سے مثبت اورتعمیری تنقید کاہمیشہ خیرمقدم کیاجائیگا۔ حکومت بہترخدمات کی فراہمی کیلئے اورشفاف طریقے سے سرکاری فنڈزمختص کرنے کے حوالے سے مختلف ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرارہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...