عامر لیاقت وفاقی وزراء کیخلاف پھٹ پڑے، اسمبلی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی

  عامر لیاقت وفاقی وزراء کیخلاف پھٹ پڑے، اسمبلی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی

  



کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عام لیاقت اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے،اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی۔اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا لوگ ان سے سوال کرتے ہیں مسائل کے حل کیلئے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔عامر لیاقت حسین نے کہا لاپرواہی، غیرذمہ داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزراء ا پنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزراء صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔

عامر لیاقت

مزید : صفحہ اول