وزیراعظم 20جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے، شبرزیدی

وزیراعظم 20جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے، شبرزیدی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 20جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور تاجر برادری کو دی گئی رعایتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان20جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان تاجر برادری کو دی گئی رعایتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے جبکہ تاجر تنظیموں سے مکمل دستاویزات اور ٹیکس ادائیگی پر تعاون مانگیں گے۔

شبرزیدی

مزید : صفحہ اول


loading...