اپوزیشن متحد ہو گی تو سلیکٹڈ حکومت پر دباؤ قائم رہیگا، اکرم درانی

اپوزیشن متحد ہو گی تو سلیکٹڈ حکومت پر دباؤ قائم رہیگا، اکرم درانی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماء اوراپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا ہے رہبر کمیٹی کے ممبران مسلسل رابطے میں ہیں، اپوزیشن متحد رہے گی تو سلیکٹڈ حکومت پر دباؤ قائم رہے گا، حکومت قدم قدم پر ایسی غلطیاں کر رہی ہے کہ یہ ملک ڈ بو دے گی، حکومتی رویے میں تبدیلی ہے یہی حکومت کہتی تھی سب چور ڈاکو ہیں، اس نے یوٹرن لیا،اب حکومت منت سماجت پر آگئی ہے، اگر پیپلز پارٹی یا نون لیگ نے آرمی ایکٹ کی حمایت کرکے کوئی فائدہ حاصل کیا ہے تو یہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سامنے آ جائے گا،حکومت کا احتساب در اصل انتقام ہے۔حکومت کی کمزوریاں عوام کے سامنے آ گئی ہیں،آزادی مارچ میں زیادہ لوگ جے یو آئی ہی کے تھے۔ سردی کم ہو گی تو ہم پھر آ سکتے ہیں اسلام آباد ہم سے زیادہ دور نہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا آرمی ایکٹ کی منظوری سے پہلے رہبر کمیٹی میں بہت بحث کی گئی اور کمیٹی میں شامل جماعتوں کی لیڈر شپ کو اختیار دیا کہ وہ اپنی پارٹی کا اجلاس بلا کر فیصلہ کر لیں۔ کوئی اس حکومت کو ماننے کو تیار نہیں، معیشت کا برا حال ہے۔ جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ حکومت پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہاہے۔

اکرم درانی

مزید : صفحہ اول


loading...