اللہ نے انسانوں اور جنوں کو عبادت کیلئے پیدا فرمایا،عبدالقدیر اعوان
پشاور (سٹی رپورٹر)ٍ تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ایمان وہ دولت ہے جو بندے کو ایسا مالا مال کر تی ہے کہ اس کے اندر ٹھہراؤ اور سکون آجاتا ہے اور وہ اللہ کی رضا پر راضی ہو جاتا ہے اس سکون اور اطمینان کا واحدذریعہ ذکر الٰہی ہے انہوں نے کہا کہ انسان اور جن مکلف مخلوق ہے جنہیں اللہ کریم نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے یعنی انسان کا مقصد حیات اللہ کی عبادت اور اس کی معرفت ہے جب نور ایمان نصیب ہوتا ہے تو دل زندہ ہو جاتا ہے اب اس دل میں ہم نے کیا بسانا ہے یہ ہمارا اختیاری فیصلہ ہے جب بندہ اس جہان فانی میں کھوجاتا ہے اور اُخروی حصے سے بھٹک جاتا ہے پھر دنیابھی پوری نہیں ہوتی اور خواہشات کی نزر ہو جاتی ہے جب طلب پوری نہ ہو پھر سکون حاصل نہیں ہوتا ٹھہراؤ تب آئے گا جب طلب پوری ہو گی جب کیفیات قلبی نصیب ہوتی ہیں پھر بندہ اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ رزاق وہ ہے جو بھی میرے مقدر میں رزق ہے وہ مجھے مل رہا ہے میرے لیے یہی بہتر ہے میرے اللہ کریم کی طرف سے ہے۔کوئی آزمائش آجائے،بیماری آجائے وہ بھی اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کرتا ہے اور شکوہ زباں پر نہیں لاتا کیونکہ اس کا دل اطمینان میں ہوتا ہے