راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

      راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خونی راہزنی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے نومبر کے آخری عشرہ میں تھانہ پھندو کی حدود شہید آباد میں آٹا ڈیلر کو مزاحمت پر قتل کرتے ہوئے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بھی چھینے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے آٹا ڈیلر کو مزاحمت پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چھینی گئی رقم،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے تیسرے چوتھے ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گلبہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ہجرت خان ولد معصوم خان سکنہ شہید آباد نمبر2 نے مورخہ 23نومبر کو تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے چچا زاد ایاز جو کہ آٹا ڈیلر تھا کے ہمراہ دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے کہ پھندو روڈ پر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر میرے چچا زاد سے رقم لوٹنا چاہی جو دوران مزاحمت ملزمان نے میرے چچا زادایاز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے خونی راہزنی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد شعیب کی سربراہی میں ایس ڈی پی او گلبہار اور ایس ایچ او تھانہ پھندو واجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پھندو واجد خان نے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان اعجاز الحق ولد ضیاء الحق سکنہ چشتی آباد، ظفر ولد سردار علی سکنہ غریب آباد پھندو اور دلبر ولد دلاور سکنہ گجر آباد کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کید وران اپنے جرم کا اعتراف کرنے سمیت متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول اورایک عدد موٹر سائیکل سمیت لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے چوتھے ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...