پی ڈی اے کی کارروائی درجنوں بل بورڈز اتار دیئے

پی ڈی اے کی کارروائی درجنوں بل بورڈز اتار دیئے

  



پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی تاریخی حیثیت کی بحالی کے لئے بل بورڈز کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر درجنوں بل بورڈز اتار لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ظفر علی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ریاض علی کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق نے یونیورسٹی روڈ پر بیشتر مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں بل بورڈز ہٹا دیئے اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ بڑے بڑے بل بورڈز لگانے سے گریز کریں ان دیوہیکل بورڈز اور تجاوزات نے نہ صرف پشاور شہر کا حسن ماند کر رکھا ہے دوسری طرف یہ بل بورڈز اکثر اوقات ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے ظفر علی شاہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر