بنوں میں 9سالہ لڑکے کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

بنوں میں 9سالہ لڑکے کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

  



بنوں (بیوروپورٹ)دریائے کرم کے کنارے سفاک قاتلوں نے 9سال کے بچے کو بیدردی سے قتل کردیا ذرائع کے مطابق کوٹی سادات سے تعلق رکھنے والے9سالہ بچے لقمان ولد شیر خان کی والدہ ماموں کے گھر گئی تھی جب لقمان کو معلوم ہوا کہ اسکی ماں ماموں کے گھر گئی ہے تو گھر میں کھانا کھانے کے بعد وہ بھی ماموں کے گھر کی طرف روانہ ہوا اور جب کرمے غاڑہ یعنی دریائے کرم پہنچا تو نامعلوم سفاک قاتلوں نے اسے بیدردی سے قتل کردیا اور لاش دریائے کرم کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے،آخری اطلاعات موصول ہونے تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں مقتول بچے کا تعلق غریب خاندان سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...