پشاور،ٹاؤن تھری میں تجاوزات کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

      پشاور،ٹاؤن تھری میں تجاوزات کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) ٹاؤن تھری کے ایڈمنسٹریٹر میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر ٹاؤن تھری کے انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد نے اپنی ٹیم توصیف احمد فوڈ انسپکٹر چنگیز بریالے اسسٹنٹ شاہ فیصل مقامی پولیس اور دیگر کے ہمراہ ٹاؤن تھری کے حدود میں مظفرآباد اور کینال روڈ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی شاپنگ بیگز تجاوزات اور صفا ئی ستھرائی چیک کی جس میں متعدد افراد پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے ممنوع شاپنگ بیگز بھی ضبط کرلیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور مستقبل میں کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔