صوابی،سماج ومعاشی رجسٹری کے تحت بی آئی ایس پی سروے روک دیا گیا

    صوابی،سماج ومعاشی رجسٹری کے تحت بی آئی ایس پی سروے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(نمائندہ خصوصی)خیبر پختون خوا میں سازش کے تخت قومی سماجی ومعاشی رجسٹری کے تخت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے روک دیا گیا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خیبر پختون خوا کے ہزاروں مستحق خاندانوں کو بغیر سروے کئے نکال دیا گیا پاکستان کے دیگر صوبوں میں این ایس ای آر کے تخت گھر گھر سروے مکمل کیا گیا مگر لاوارث صوبے کا کوئی والی وارث نہیں تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا میں ملک بھر کی طرح می سماجی ومعاشی رجسٹری کے تخت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کی ابتدائی عوامل شروع کئے گئے جب کہ سابقہ نواز شریف دور میں پائلٹ کے طور پر صوبہ کے چار اضلاع میں بی آئی ایس پی سروے کیا گیا بعد میں اس کا سلسلہ پورے ملک تک پھیلایا گیا صوابی کے بائیس اضلاع میں گھر گھرقومی خوشحالی سروے کیلئے غیر سرکاری تنظیم ایس آر ایس پی (سرحد رورل سپورٹ پروگرام) کوزمہ داری تفویض کی ایس آر ایس پی نے اگست2019سے تما اضلاع کیلئے دفاتر قائم کئے سوشل موبلائزیشن، اینومریٹرزاوردیگر سٹاف کو ہائیر کیا ساتھ ہی تربیتی مراحل سے بھی گزارا تاکہ سروے کیلئے ٹیبلٹس کیو آر کوڈ تک جاری کئییکم اکتوبر سے سروے شروع ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد سروے کے عمل کو یکثر روک دیا گی اور تاحال سروے کیلئے کوئی لائحہ عمل شروع نہیں کیا اس کے ساتھ جڑے صحت کارڈ کا عمل بھی پورے صوبے میں روک دیا گیا صرف پرانے کارڈوں پر گزارا کیا جارہا ہے اس میں بھی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں جب کہ باقی تمام صوبوں میں سروے ہوجانے کی وجہ سے احساس پروگرام کیساتھ جوڑ دیا گیا ہے آل نیبر ہڈ کونسلز الائنس ٹوپی اور سماجی بہبود رابطہ کونسل ضلع صوابی زمہ داروں سید ظاہر شاہ، عاقل محمد ایڈوکیٹ، سید عارف شاہ، روح الامین اور فرح سیر نے صوابی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قومی خوشحالی سروے برائے بی آئی ایس پی صوبہ میں شروع کرکے احساس پروگرام کیساتھ منسلک کریں تاکہ غربت کے لیکر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو حکومت کی طرف سے سہارا مل سکے۔