ترکی ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ ہے، وزیرخارجہ

  ترکی ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ ہے، وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (صباح نیوز)ترک وزیر ِخارجہ میولود چاوش اولو نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے منتظمین کو پیغام دیا ہے کہ ترکی عراقی عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر چاوش اولو نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے صدر ناچر وان برزانی اور وزیر اعظم مسرور برزانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کٹھن حالات میں عراقی عوام کا ساتھ دینے والا ترکی اب کے بعد بھی عراقی عوام سے تعاون کرتا رہے گا۔ چاوش اولو نے دارالحکومت بغداد کا ایک روزہ دورے سے قبل بھی ناچروان اور مسرور برزانی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے معلومات فراہم کی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -