کینیڈا، مسافر وین اور ٹرک کے تصادم سے 4 افراد ہلاک، 6 زخمی
اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کے صوبے البرٹا کے علاقے تبر میں شاہراہ پر مسافر وین اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔سی ٹی وی کے مطابق حادثہ جمعہ کو پیش آیا جس میں پک اپ ڈرائیور، وین ڈرائیور اور وین کے 2 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔