افغان خواتین کی ڈرائیونگ کی تربیت کے ذریعے روزگار کی تلاش شروع
کابل(شِنہوا)افغان خواتین نے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے ڈرائیونگ کی تربیت کے ذریعے مواقعوں کی تلاش شروع کردی۔ڈرائیونگ سیکھنے والی ایک افغان خاتون کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سیکھنے سے خواتین کو اپنا کاروبار چلانے اور معاشی خودکفالت میں مدد ملے گی۔افغان خواتین جو کہ سماجی دبا ؤکا شکار ہیں لیکن اب وہ اپنے حقوق کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کررہی ہیں جس میں ڈرائیونگ بھی شامل ہے۔ان میں سے چند خواتین نے ملک بھر میں موجود ڈرائیونگ سنٹرز میں بھی داخلے لے لئے ہیں۔صالحہ نامی خاتون جوکہ ایک اسکول ٹیچر ہے اور مزارشریف کے ایک ڈرائیونگ اسکول میں تربیت بھی لے رہی ہے نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ اسے ڈرائیونگ سیکھنے کا بہت شوق تھا اسلئے اس نے امور خواتین کے صوبائی محکمے کے شروع کردہ ڈرائیونگ پروگرام میں شمولیت اختیار کرلی۔صالحہ کا کہنا ہے کہ " صوبائی محکمہ برائے امور خواتین ایک مقامی ڈرائیونگ سنٹر -امروز وا فردائی درخشاں ڈرائیونگ سنٹر-کی معاونت کررہا ہے جوکہ مزارشریف کی خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے کی سہولت اور کلاسز فراہم کررہا ہے اس پروگرام سے بلخ صوبے کی بہت ساری خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی گی "۔"امروز وا پردائی درخشاں " ایک دری نام ہے جس کے معنی روشن آج اور کل ہیں۔