حماس کی اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

  حماس کی اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے بیان کی شدید الفاظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی) حماس نے اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اگلے مرحلے میں مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا اعلان کرے گی۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے بیان کو فلسطینی قوم پرحملے کے مترادف قرار دیاگیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کے غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس اور وادی گولان سے متعلق الفاظ شرمناک اور فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔حماس نے کہاکہ امریکہ قضیہ فلسطین کے تمام اہم پہلوؤں کو ختم کرنے کیلئے صہیونی ریاست کی مدد کررہا ہے۔ امریکا صہیونی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی کرتے ہوئے صہیونی دشمن کے مفادات کے دفاع میں بے گناہوں کا خون بہانے سے بھی گریز نہیں کررہا ہے۔حماس نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے سلب شدہ وطن اور حقوق کے حصول کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی۔ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -