ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن میں 500 چیکس تقسیم

    ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن میں 500 چیکس تقسیم

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں اپریشنوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان میں 500سے زائد چیک تقسیم کردئے گئے،ضلعی انتظامیہ متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن کو شش جاری رکھے گی اسسٹنٹ کمشنر لدھا۔تفصیلا ت کے مطابق بروز ہفتہ پولیٹیکل جرگہ ہال جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران قبائلیوں کے مکانات کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کیلئے چیکوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی نے متاثرہ افراد میں چار چار لاکھ روپے کے پانچ سو سے زائدامداد ی چیک تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے چیک سے محروم نہیں رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ اتوار اور سوموار کے روز بھی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ متاثرین کو بروقت امدادی چیک دیکر دوبارہ اپنے مکانات کی آبادکاری کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قبائلیوں کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور انکو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے تاکہ اپریشن زدہ جنوبی وزیرستان کو ملک کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کی صف میں لاکھڑا کیا جاسکے اس دوران متاثرہ افراد کاکہناتھاکہ چیک تقسیم کرنے کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت چیک وصولی کیلئے آئے ہوئے مرد خواتین اور بچوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں ہوئیں انہوں نے کہا کہ چیکوں کی تقسیم کے عمل میں حائل رکاؤٹوں کو دورکرکے جلد ازجلد متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...